حضرت اُم سلمہ رض کے محمد ص سے جنتیوں کے بارے میں دلچسپ سوالات، اور محمد ص کے جوابات۔

اُن کے صفات اور چمک مثل اُس موتی کے ہیں جو سیپ سے ابھی ابھی نکلا ہو۔ اور کسی نے چھوا بھی نہ ہو۔


:حضرت اُم سلمہ رض فرماتی ہیں

س: میں نے محمد ص سے پوچھا یا رسول اللّٰہ! حورعین کی خبر مجھے دیجئے۔

ج: محمد ص نے فرمایا: وہ گورے رنگ کی ہیں بڑی بڑی آنکھوں والی ہیں۔ سخت سیاہ اور بڑے بڑے بالوں والی ہیں جیسے کہ گدھ کا پر۔

س: آُم سلمہ نے کہا۔۔۔"لؤلؤ مکنون" کی بابت خبر دیجئے۔


ج: آپ ص نے ارشاد فرمایا:' اُن کی صفات اور چمک "جوت" مثل اس موتی کے ہے جو سیپ سے ابھی ابھی نکلا ہو اور کسی نے چھوا بھی نہ ہو'۔

س: اُم سلمہ رض نے پوچھا۔۔۔"بیض مکنون" سے کیا مراد ہے؟

ج: ان کی نزاکت اور نرمی انڈے کی اس جھلی کے مانند ہو گی جو اندر ہوتی ہے". س: اُم سلمہ رض نے کہا, "خیرات حسان" کی کیا تفسیر ہے؟

ج: محمد ص نے فرمایا "خوش خلق اور خوبصورت". س: "عربا اترابا" کے کیا معنی ہے؟

ج: محمد ص نے فرمایا " اس سے مراد دنیا کی مسلمان جنتی عورتیں ہیں جو بلکل  بڑھیا پھونس تھیں۔ اللّٰہ جلا جلالہ نے انہیں نئے سرے سے پیدا کیا اور کنواریاں اور شوہروں کے چہتیاں اور خاوندوں سے عشق رکھنے والیاں اور ہم عمر بنا دی۔

س: اُم سلمہ رض نے پوچھا یا رسول اللّٰہ دنیا کے عورتیں افضل ہیں یا حورعین؟

ج: مصطفیٰ ص نے فرمایا " دییا کے عورتیں حورعین سے بہت افضل ہیں۔ جیسے آستر سے ابرا بہتر ہوتا ہے"۔

س: میں نے کہا افضلیت کی کیا وجہ ہے؟

جواب: محمد ص نے فرمایا۔۔۔ نمازیں، روزے اور اللّٰہ تعالیٰ کی عبادتیں۔ اللّٰہ ج نے ان کے چہرے نور سے ان کے جسم ریشم سے سنوار دئیے ہیں۔ سفید ریشم اور سبز ریشم اور زرد سنہرے ریشم اور زرد سنہرے زیور، بخوردان موتی کے، کنکںیاں سونے کی، یہ کہتی رہے گی:


یعنی ہم ہمیشہ رہنے والیاں ہیں کبھی مرینگے نہیں۔🍁

ہم ناز اور نعمت والیاں ہیں کہ کبھی مفلس اور 🍁

بے نعمت نہیں ہونگیں۔

ہم اقامت والیاں ہیں کہ کبھی سفر پر نہیں جائگی۔🍁

ہم اپنے شوہروں سے خوش رہنے والیاں ہیں کہ 🍁

کبھی روٹھیں گی نہیں۔

خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کے ہم ہیں اور ہم ان🍁

کے لئے ہیں ۔

س: اُم سلمہ نے فرمایا یا رسول اللّٰہ ص! بعض عورتوں کے دو دو، تین تین، چار چار خاوند ہو جاتے ہیں اس کے بعد اسے موت آتی ہیں۔ مرنے کے بعد اگر یہ جنت میں گئی اور اس کے سب خاوند بھی گئے تو یہ کس کو ملے گی؟


ج: محمد ص نے ارشاد فرمایا " اس جنتی عورت کو اختیار دیا جائے گا کہ جس کے ساتھ چاہے رہے چنانچہ یہ ان سے اس کو پسند کرے گی جو اس ساتھ بہترین سلوک کرتا رہا ہو۔ اللّٰہ تعالیٰ سے کہے گی اے پروردگار ! یہ مجھ سے بہت اچھی بود و باش رکھتا تھا اسی کے نکاح میں مجھے دیں۔


وسلام: اگر پوسٹ اچھی لگے تو شئیر ضرور کریں۔

!شکریہ

Lolylolstick.blogspot.com

Follow Us:

Facebook, Instagram: @thesecretinternational

Twitter: @Thesecretinter1

Youtube: THE SECRET INTERNATIONAL.


FOLLOW US:💫


Comments